پشاور، کرایہ زیادہ لینے پر21گاڑیوں سے15000وصول

پیر 29 دسمبر 2014 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی ہدایت پرسیکرٹری آر ٹی اے نعمت ا لله خان کاگاڑیوں کی روڈپرمنٹ چیکنگ اورڈرائیونگ لائنسس وغیرہ کے علاوہ کرایہ نامہ کی چیکنگ شہرمیں مختلف روڈپرگاڑیوں کوموقع پرکاغذات درست نہ ہونے کی صورت میں بھاری جرمانہ اورگاڑیوں کوفوری بندکرنے کی ہدایت گذشتہ روز شہرکے مختلف روڈپرچلنے والی لوکل گاڑیاں جوکہ اندرون شہرچمکنی روڈسے بورڈکارخانوں چلنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جسمیں بروقت کاغذات درست ہونے اورگاڑیوں میں کرایہ نامہ نہ ہونے کی وجہ سے بھاری جرمانہ اور متعدد گاڑیوں کوتھانے میں فوری بندکردیااچانک چیکنگ کے موقع پرسیکرٹری آر ٹی اے اوران کادیگرعملہ اورافسران جاویدخان،فضل الرحمن کے علاوہ ٹریفک پولیس کے افسران بھی ہمراہ تھے جنہوں نے گاڑیوں کی چیکنگ میں تعاون کیااورگاڑیوں میں نیانرخنامہ لگا گیا ہے جومنظورشدہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور17-12-2014پشاوراربن ایریاسٹاپ ٹوسٹاپ کرایہ 10روپے ہوگا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے نعمت اللہ نے مسافر کی بھیس میں گاڑیوں میں سفر کی اورکرایہ زیادہ لینے پر21 گاڑی 600 روپے جرمانہ جو 15000 روپے وصول کرلئے جبکہ گاڑی کی پرمٹ جعلی نکلنے پراس کے خلاف ایف آئی درج کرادی گئی ہے جبکہ یونین کے صد ر کو24 گھٹنوں کے اندر اندرتمام ویگن میں کرایہ نامہ آویزاں کریں بصورت دیگر اسکے خلاف اوریونین کے خلاف کاروائی کی جائیگی جبکہ مسافروں سے بدتمیزی کرنے پر اور عورتوں کی جگہ پر مردوں کوبٹھانے والے پانچ گاڑیوں کے پرمٹ بھی منسوخ کرد ئیے ۔

متعلقہ عنوان :