پشاور، یکم جنوری کو جماعت اسلامی کی شہداء امن قومی کانفرنس کے لیے تمام انتظامات مکمل

پیر 29 دسمبر 2014 19:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی کے ضلعی ترجمان وسابق صوبائی وزیر کاشف اعظم چشتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام ہونے والے یکم جنوری کو شہداء امن قومی کانفرنس کے لیے تمام انتظامات مکمل کردیئے گئے اور تمام سیاسی جماعتوں او رشہداء کے لواحقین سے رابطے مکمل ہوچکے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 16دسمبر آرمی پبلک سکول اینڈکالج میں ہونے والے سانحہ میں شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کے لیے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر شہداء امن قومی کانفرنس کا انعقاد یکم جنوری 2015ءء کو نشترہال پشاور میں کیا جس میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔

کانفرنس کے دعوت نامے قائدین کو پہنچا دیئے گئے ہیں اور رابطے بھی مکمل ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :