سندھ پولیس کی بارہ ربیع الاول کو کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز

پیر 29 دسمبر 2014 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) سندھ پولیس نے بارہ ربیع الاول کو کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز دے دی ہے، سفارش محکمہ داخلہ سندھ کو جلد ارسال کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پولیس نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون بند کرنے کے لئے سفارشات تیار کی ہیں۔دوسری جانب پولیس نے بارہ ربیع الاول کو نکالے جانے والے جلوسوں اور اجتماعات کے لئے دی جانے والی سیکورٹی اور ٹریفک روٹس کو حتمی شکل دیدی ہے ۔

متعلقہ عنوان :