کراچی بارایسوسی ایشن نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کردی ،

حکومت نے فوج کو بلوں کی ادائیگی ،ملک پلانٹس لگانے کے کاموں پر لگادیا ہے،بیرسٹر صلاح الدین

پیر 29 دسمبر 2014 18:52

کراچی بارایسوسی ایشن نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کردی ،

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) کراچی بارایسوسی ایشن نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کردی ہے۔پیر کو کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے 25سال تک دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کی ۔اس سے قبل دو مرتبہ فوجی عدالتیں قائم کی گئیں ،کیا ان کے کوئی نتائج ملے ؟آپریشن ضرب کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت نے فوج کو بلوں کی ادائیگی ،ملک پلانٹس لگانے کے کاموں پر لگادیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ججزکوملٹری افسران جیسا پرٹوکول دیا جائے تو وہ بہترنتائج دیں گے۔کراچی بارکے نومنتخب صدرنعیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا فوجی عدالتوں میں بریگیڈیر بیٹھیں گے تو انہیں لولے لنگڑے ججزبھی مل جائینگے۔ ایسے ججز کے پاس اختیارات نہیں ہونگے۔اس موقع پر دیگر رہنماوٴں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں ۔حکومت ججوں ، وکلاء اور گواہوں کو تحفظ فراہم کرے تو کوئی مجرم سزا نہیں بچ پائیگا ۔

متعلقہ عنوان :