جماعت اسلامی کندھ کوٹ کیجانب سے ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد

پیر 29 دسمبر 2014 18:44

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) جماعت اسلامی کندھ کوٹ کیجانب سے ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد مدرسہ دارلعلوم الاسلامیہ میں ہواجس میں جماعت اسلامی کے ضلع امیرحافظ نصراللہ عزیز،مولانا واحد بخش خلجی،مولاناجان گل خلجی ،مقامی امیرحاجی محمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکے ماہ مبارک ربیع الاول اہمیت کا حامل ہے جس میں ختم المرسلین ختم الانباء سرورکائنات محمد مصطفیﷺکی ولادت باسعادت ہوئی انہوں نے مزید کہاکے رسول مہربا ن صہ کے اسوہ حسنہ پرچلنے میں ہی انسانیت کی کامیابی ہے تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :