دہشت گردی افغانستان ،پاکستان کا مشترکہ مسئلہ ہے ،شکست دینے کیلئے دونوں کو باہمی جدوجہدتیزکرنی ہوگی،سینیٹر مشاہد حسین سید ،
مستقبل قریب میں علاقائی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون میں مزید اضافہ متوقع ہے، چیئرمین سینیٹ دفاعی کمیٹی، افغان عوام مشکل کی گھڑی پاکستانی بھائیوں کیساتھ ہیں، افغان پارلیمانی وفد کے لیڈر سینیٹر باز محمد زرمتی کی سانحہ پشاورکی سخت مذمت
پیر 29 دسمبر 2014 18:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ دہشت گردی افغانستان اور پاکستان کا مشترکہ مسئلہ ہے جسکو شکست دینے کیلئے دونوں ممالک کو باہمی جدوجہدتیزکرنی ہوگی۔ انہوں نے سینیٹ ڈیفنس کمیٹی کی دعوت پر پاکستان آئے سولہ رکنی افغان پارلیمانی وفدکے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقدہ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں افغانستان کے ساتھ قریبی تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا ایک پرامن افغانستان کے قیام پر اتفاق ہے۔
سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں مزید کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں علاقائی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون میں مزید اضافہ متوقع ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے افغانستان کے حوالے سے شعر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قومی شاعر نے لگ بھگ اسی سال پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی کہ ایشیا میں امن و سلامتی کے قیام کا راز افغانستان میں امن سے منسلک ہے، خوشحال افغانستان پورے خطے کی خوشحالی کا باعث بنے گا جبکہ افغانستان میں پائی جانے والی بے چینی سے پورا خطہ عدمِ استحکام کا شکار ہوگا۔
افغان وفد کے لیڈرسینیٹر باز محمد زرمتی نے سینیٹر مشاہد حسین سید کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے افغان حکومت کی جانب سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور افغانستان کے عوام کی جانب سے سانحہ پشاور کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر سینیٹ میں قائدایوان سینیٹر راجا محمد ظفر الحق، سینیٹر فرحت اللہ بابر،سینیٹر افراسیاب خٹک، سینیٹر حاجی محمد عدیل، سینیٹر زاہد خان، سینیٹر عباس خان آفریدی، سینیٹر ڈاکٹر سعیدہ اقبال، سینیٹر نذہت صادق، سینیٹر ثریاامیرالدین، ، سینیٹر کرنل ریٹائرڈ طاہر حسین مشہدی، سینیٹر نجمہ حمید ، سینیٹر روبینہ خالد، سینیٹر خالدہ پروین، سینیٹر کلثوم پروین اور دیگر نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔ دونوں ہمسایہ برادرممالک کے پارلیمانی نمائندوں کے مابین دوروزہ سیکورٹی ڈائیلاگ کا باضابطہ اجلاس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.