یوٹیلٹی سٹورز پرگھی، تیل اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیر 29 دسمبر 2014 18:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)یکم جنوری سے یوٹیلٹی اسٹورز پرگھی، تیل اور دالوں کی قیمتوں میں 10روپے تک کمی کا امکان ہے، دو ماہ کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز کے گھی کی قیمت 15روپے جبکہ کھانے پکانے کے تیل کی قیمت میں 22روپے تک کمی ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی اسٹور ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم جنوری سے تیل اور گھی کی قیمتوں میں 10روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ مختلف دالوں کی قیمتیں 5سے 8روپے تک سستی ہونے کے امکان ہے۔

ملک میں حکومت کی جانب سے تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث سفری لاگت کم ہونے سے بھی سرکاری اسٹورز پر کھانے پکانے کے تیل و گھی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کم ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دوماہ کے دوران سرکاری اسٹورز پر گھی کی قیمت 15روپے کمی کے بعد 130روپے کلو کھانے پکانے کے تیل کی قیمت 22 روپے کمی کے بعد 135روپے فی کلو ہوچکی ہے۔ دالوں کی قیمتیں بھی 5سے 8 روپے فی کلو تک کمی کا امکان ہے۔