پشاور، سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سردیوں کی تعطیلات میں 11جنوری2015 تک توسیع

پیر 29 دسمبر 2014 18:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) صوبائی حکومت نے سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سردیوں کی تعطیلات میں 11جنوری2015 تک توسیع کااعلان کردیا ،محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سردیوں کی تعطیلات میں 11جنوری2015 تک توسیع دے دی ہے۔ جو اب 12جنوری 2015 کو دوبارہ کھلیں گے۔

متعلقہ عنوان :