امجد خان آفریدی کا فوری طور پر گڑھی میاں گان ڈھوڈہ کو ایک کلومیٹر طویل 2انچ اور سوا انچ قطر پائپ، ایک ماہ کے اندر گیس فراہمی کا اعلان

پیر 29 دسمبر 2014 17:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر کھیل و سیاحت امجد خان آفریدی نے فوری طور پر گڑھی میاں گان ڈھوڈہ کو ایک کلومیٹر طویل 2انچ اور سوا انچ قطر پائپ اور ایک ماہ کے اندر اندر گیس فراہمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں گیس فراہمی منصوبوں پر عائد پابندی تقریبا ایک ماہ قبل اٹھالی گئی ہے اور اب بلا رکاؤٹ پہلے ہی منظور شدہ منصوبوں پر میرٹ کے مطابق کام ہوگا۔

یہ اعلان انہوں نے گڑھی میاں گان ڈھوڈہ 30لاکھ روپے کی لاگت سے نئی تعمیر شدہ ایک کلومیٹر لمبی سڑک کے افتتاح کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشیر موصوف نے اس موقع پر گڑھی میاں گان میں تمام گلیوں اور نالیوں کی پختگی ، چند عدد ٹرانسفارمرز اور بجلی کھمبوں جیسی منصوبے رواں مالی سال میں شامل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

(جاری ہے)

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل نے کہا کہ وہ گزشتہ دور اقتدار میں حلقے کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے ایفاکرچکے ہیں اور اب بھی ان ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرینگے جسے وہ کماحقہ عملی جامہ پہنا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کو پسماندگی کی د لدل سے نکالنے اورا سے صوبے کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے ہم پلہ لانے کیلئے پارٹی قائد عمران خان اور وزیر اعلی پرویز خٹک کی کی مکمل سرپرستی اور تعاون حاصل ہے اور دونوں نے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بھچانے اور عوام کی صدیوں پرانی احساس محرومیت کی خاتمے کیلئے کثیر فنڈز فراہم کرنے میں ہمشہ فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔

امجد آفریدی نے کہا کہ وہ عوام ہی کے ووٹوں کے بل بوتے پر اسمبلی پہنچے ہیں لہذا وہ کسی صورت علاقے کے جملہ مسائل سے چشم پوشی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انکی 7 سال کی کارکردگی گزشتہ 60مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے اور وہ ہر وقت عوام اور مخالفین کے احتساب کے لئے تیار ہے۔قبل ازیں مشیر موصوف نے فیتہ کاٹ کر نئی پختہ سڑکا کا باقاعدہ افتتا ح کیا۔

متعلقہ عنوان :