سمندر میں ملنے والی چیز لاپتہ طیارے کی نہیں،انڈونیشیائی نائب صدر

پیر 29 دسمبر 2014 17:51

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء)ائیرایشیاء کے طیارے کیلئے سمندر میں تلاشی کے دوران ملنے والی ایک چیز طیارے کی نہیں تھی،یہ بات انڈونیشیاء کے نائب یوسف کالا نے پیر کے روز ان اطلاعات کے بعد کہی کہ آسٹریلوی نگرانی طیارے کو کوئی چیز برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کالا نے سرابایا ائیرپورٹ جہاں سے بدقسمت طیارہ روانہ ہوا تھا پر پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسے چیک کیا گیا ہے اور کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ جس سے رپورٹ کی تصدیق ہوتی ہو۔آسٹریلیا،سنگاپور اور ملائیشیاء نے پرواز QZ 8501کیلئے انڈونیشیاء کی تلاش میں معاونت کیلئے طیارے اور بحری جہاز بھیج رکھے ہیں،جو کہ اتوار کو سنگاپور جاتے ہوئے بحیرہ جاوا کے سمندر کے اوپر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔