کیبنز میں دھواں نمودار ہونے پر کینیڈا کے دوطیاروں کی ہنگامی لینڈنگ

پیر 29 دسمبر 2014 17:51

مونٹریال(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) کینیڈا کی پورٹر ائیرلائنز سے تعلق رکھنے والے دو طیاروں کو گزشتہ روز اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب ان کے کیبنز میں دھواں نمودار ہوا،یہ بات کمپنی نے کہی۔پورٹر نے ایک بیان میں کہا کہ ٹورنٹو کے بلی بشپ ائیرپورٹ سے روانہ ہونے والی ایک پرواز کا رخ روانگی کے فوری بعد نواحی ٹورنٹنو پےئرسن ائیرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا جب عملے کو طیارے کے اندر سے دھوئیں کی اطلاع ملی۔

اس کا کہنا ہے کہ معیاری طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے2میں سے ایک انجن کو بند کردیاگیا اور طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا۔

(جاری ہے)

پورٹر نے مزید کہا کہ بمبارڈےئرڈیش8طیارے پر سوار مسافروں کو مشتبہ طور پر پریشانی سے متعلق معاملات پر طبی امداد فراہم کی گئی اور دو فلائٹ اٹینڈنٹ کا حفاظتی نکتہ نظر سے طبی عملے نے معائنہ کیا۔74مسافروں کو لیکر سڈبری جانے والی پرواز539شام7:35پیر کو بلی بشپ ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی۔پورٹر کا کہنا ہے کہ مسافر پیر کو اپنا سفر جاری رکھ سکیں گے،اس کے 66مسافر جو ٹورنٹو کے نواحی بلی بشپ ائیرپورٹ سے صبح8بجے روانہ ہوئے تھے ایک اور پرواز پر سوار کرکے انہیں امریکی دارالحکومت روانہ کیا گیا۔ائیرلائن نے حادثات کی فوری طور پر وجہ سے متعلق تبصرہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :