سلوینیا میں شدید برفباری،ٹریفک حادثے میں سوئس باشندہ ہلاک ،30افراد زخمی

پیر 29 دسمبر 2014 17:50

لجبلجانا(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) وسطی سلوینیا میں شدید برفباری کے بعد گزشتہ روز ایک شاہراہ پر حادثے میں ایک سوئس باشندہ ہلاک اور 30افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے 2کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

حادثہ گزشتہ روز دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب سلووینیا کے دارالحکومت کے تقریباً40کلومیٹر(24میل) جنوب کی جانب الجبلجانا کوپر شاہراہ پر کمزور حد نگاہ اور شدید ہواؤں کے باعث تین لاریوں اور ایک بس سمیت 50سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔کوپرپولیس کی خاتون ترجمان انیتا لسکووک نے اے ایف پی کو ان کا نام بتائے بغیر کہا کہ 25سالہ سوئس شہری ہلاک ہوگیا۔حادثے کے باعث لجبلجانا کو ملانے والی ساحل اے ون شاہراہ کو رات گئے کئی گھنٹے تک بند رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :