ایرانی فورسز کی سرحدی علاقے میں گولہ باری ، 7 پاکستانی شہری زخمی

پیر 29 دسمبر 2014 17:48

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری‘ ایرانی فورسز کی سرحدی علاقے زعمران میں گولہ باری سے 7 شہری زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق ایرانی فورسز نے گزشتہ رات سے صبح تک پاک ایران سرحد پر تربت کے نواحی علاقے زعمران میں مارٹر شیلنگ کی ایرانی فورسز کی جانب سے 42 راکٹ فائر کیے گئے جو کہ گاؤں میں گرے جس سے سات پاکستانی شہری زخمی ہوگئے زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تربت منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :