کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص قتل

پیر 29 دسمبر 2014 17:37

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کشمیر آباد میں قمبرانی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد ایوب کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملنے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔