کوئٹہ ، حساس اداروں اور اے ٹی ایف کی مشترکہ کارروائی ،غیر ملکیوں سمیت 14دہشت گرد گرفتار ، دھماکہ خیزمواد اسلحہ برآمد

پیر 29 دسمبر 2014 17:37

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) کوئٹہ میں حساس اداروں اور اے ٹی ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر اور پولیو ٹیم پر حملے کا ماسٹر مائنڈاور 9غیر ملکیوں سمیت 14دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکہ خیزمواد اسلحہ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر حساس ادارے اور اے ٹی ایف سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر سمیت 14دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گرفتار دہشتگردوں میں پولیو ٹیم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہیں ذرائع نے بتایا کہ گرفتار افراد میں 9غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ ایمونیشن اور دیگر مواد بھی قبضے میں لیا ہے گرفتار افراد کو تحقیقات کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ۔