اوکاڑہ،ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکووٴں کی فائرنگ، ایک بھائی قتل ،دوسرا معجزانہ طور پر بچ گیا

پیر 29 دسمبر 2014 17:32

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکووٴں کی فائرنگ ،ایک بھائی قتل ،دوسرا معجزانہ طور پر بچ گیا۔ دونوں بھائی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر جارہے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ پھلرون کمبوہ کے رہائشی محمد اسلم اپنے بھائی عابد حسین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر املی موتی سے اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں تین نامعلوم ڈاکووٴں نے لوٹ مار کرنے کی غرض سے دونوں بھائیوں کو روکنے کی کوشش کی جن کے نہ رکنے پر ڈاکووٴں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جسکی زد میں آکر عابدحسین شدید زخمی ہوگیا اور محمد سلم معجزانہ طور پر بچ گیا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

عابد حسین کو شدید زخمی حالت میں لاہور ہسپتال ریفر کردیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا پولیس نے مقتول کے بھائی محمد اسلم کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :