اوکاڑہ میں جشن عید میلاد النبی منانے کی تیاریاں عروج پر ،مساجد،گلیاں بازار برقی قمقموں، جھنڈیوں سے سجنا شروع

پیر 29 دسمبر 2014 17:32

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) اوکاڑہ میں جشن عید میلاد النبی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں،مساجد،گلیاں بازار برقی قمقموں، جھنڈیوں سے سجنا شروع ہوگئیں،بازاروں مارکیٹوں میں حضور کی ولادت باسعادت کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے عوام میں جوش و خروش دکھائی دے رہا نعتیہ محافل کے انعقاد کے پروگرام مرتب کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوں جوں بارہ ربیع الاول کا دن قریب آتا چلا جارہا ہے عوام نے نبی آخر الزمان کے جشن ولادت کو منانے کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں ہیں مختلف مساجد گلیوں بازاروں کو سجانا شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کی مارکیٹوں کے علاوہ اوکاڑہ شہر کے بازاروں گول چوک، وینس چوک، صمد پورہ روڈ،سرکی محلہ،سرور چوک وغیرہ میں جشن عید میلاد النبی منانے کے سلسلے میں برقی قمقموں، جھنڈیوں، نعتیہ کیسٹوں،سی ڈیز کی فروخت شروع ہوگئی ہے بچے بوڑھے نوجوان اور خواتین مارکیٹوں بازاروں میں اُمڈ آئے خریداروں کا رش عوام کی کثیر تعداد نے جشن عید میلاد النبی کی خوشی میں ابھی سے ہی اپنے اپنے گھروں کو سجانا شروع کردیا عشق مصطفےٰ کی محبت میں سرشار مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افرد نے نعتیہ محافل کے انعقاد کیلئے پروگرام مرتب کرلئے ہیں ان نعتیہ محافل میں ملک کے نامور نعت خواں اپنے نعتیہ کلام سے لوگوں کے دل عشق مصطفےٰ سے منور کرنے کیلئے تشریف لائیں گے جشن عید میلاد النبی منانے کی زور شور کی تیاریوں سے لوگوں میں حضرت محمد ﷺ سے محبت و عقیدت کا پہلو واضح طور پر جھلکتا نظر آرہا ہے کیوں نہ ہو محمد ﷺ ہمارے بڑی شان والے

متعلقہ عنوان :