آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے باوجودانٹر بنک میں ڈالر پھر101 روپے کا ہوگیا

پیر 29 دسمبر 2014 17:28

آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے باوجودانٹر بنک میں ڈالر پھر101 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کی قسط اور سکوک بانڈ کی رقم ملنے کے باوجودروپیہ مزید کمزور ہونا شروع ہوگیا،جس سے انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر پھر101 روپے کا ہوگیا۔

(جاری ہے)

پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربنک میں کاروبار کے دوران ڈالرپھر 101 روپے کا ہو گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں بائیس پیسے اضافہ ہوا ، ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے ایک ارب پانچ کروڑ اور سکوک بانڈ سے ایک ارب ڈالر کی رقم ملنے کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی کا امکان تھا مگر مارکیٹ کی صورتحال اْس کے برعکس ہے۔

متعلقہ عنوان :