ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت پر رہائی ،بھارت کا پاکستان سے شدید احتجاج

دفتر خارجہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی ،احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

پیر 29 دسمبر 2014 17:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) ممبئی حملہ کیس میں ذکی الرحمن لکھوی کی عدالت سے رہائی ۔بھارت کا پاکستان سے شدیدا حتجاج ۔بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے رہائی کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا ہے اور بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کی بھارتی وزارت خارجہ میں طلب کیا اور ذکی الرحمن کی رہائی کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذکی الرحمن لکھوی ممبئی حملہ کیس کا ملزم ہے رہائی کیوں دی گئی ہے