ملا عبدالعزیز پر غداری کا کیس چلایا جائے: علماءاہل سنت

پیر 29 دسمبر 2014 17:19

ملا عبدالعزیز پر غداری کا کیس چلایا جائے: علماءاہل سنت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) اہل سنت کی تمام تنظیمات، جماعتوں اور سنی علماءمسائخ نے ملا عبد العزیز پر غداری کا کیس چلانے کا مطالبہ کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اہل سنت کی تمام تنظیمات، جماعتوں اور سنی علماءمسائخ نے آپریشن ضرب عضب کی حمایت، دہشت گردی کے کلاف جنگ میں پاک فوج کا ساتھ دینے اور فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قومی ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کرے۔

متفقہ اعلامیہ سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی سربراہی میں ہونے والے ”گنبد خضری“ سیمینار میں جاری کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گرد ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھیوں کو چھڑا لیتے ہیں اس لئے فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہوچکا تھا۔

(جاری ہے)

تحریک صراط مستقیم پاکستان تمام اہلسنت جماعتوں کو ساتھ ملا کر دہشت گردی، انتہا پسندی اور مذہب کے غلط استعمال کے خلاف ملک گیر مہم چلائے گی تاکہ ریاست دہشت گرد طالبان کی حمایت کو سنگین ترین جرم قرار دے اورملا عبدالعزیز پر غداری کا کیس چلایا جائے۔

دہشت گردون کو پھانسیاں دینا شریعت کے عین مطابق ہے اس لئے انہیں سرعام پھانیساں دی جائیں اگر وقت کی قلت کے باعث ایسا ممکن نہ ہو تو ویڈیو لنک کے ذریعے درندوں کی پھانسی کو عوام کے سامنے لایا جائے۔ آپریشن ضرب عضب کو ملک بھر میں پھیلایا جائے۔ دہشت گردی میں ملوث مدارس کے خلاف شدید کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :