پنجاب بھر میں453ٹریفک حادثات4میں افراد جاں بحق،624زخمی

پیر 29 دسمبر 2014 17:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران453ٹریفک حادثات میں 04افراد جاں بحق جبکہ 624زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ212افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں217ڈرائیورز ،04کم عمرڈرائیور،350مسافراور63پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ101ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت110متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد49حادثات میں60متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ28حادثات میں31متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل630متاثر ہونے والوں میں سے503مرد اور127خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں95افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور391فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور144زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر307موٹر سائیکلز53آٹو رکشے62موٹر کاریں60مسافربس21ٹرک اور61دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :