ڈیرہ اسماعیل خان، تھانہ کینٹ کی حدودمیں ڈکیتی کی واردات‘دومسلح افراددکاندارسے ہزاروں کی نقدی چھین کر فرار

پیر 29 دسمبر 2014 17:18

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) تھانہ کینٹ کی حدودمیں واقع مسعودمارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات‘دومسلح افراددکاندارسے ہزاروں روپے کی نقدی چھین کرفرارہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودمیں واقع مسعودمارکیٹ میں125موٹرسائیکل پردومسلح ملزمان اجمل وزیرنامی دکاندارکی طرف آئے اوراس سے زبردستی ساٹھ ہزارروپے کی نقدی چھین لی اورموقع سے فرارہوگئے۔واقع کی اطلاع پرکینٹ پولیس موقع پرپہنچ گئی تاہم پولیس دیگروارداتوں کی طرح اس واردات کے ملزمان بھی پکڑنے میں ناکام رہی۔

متعلقہ عنوان :