اوکاڑہ کینٹ، شدید دھند کے باعث 20 گاڑیاں ٹکرا گئیں ،مسافر جاں بحق، 40سے زائد زخمی

بائی پا س پر دلہے کی گاڑی ٹکرانے سے بارتی زخمی

پیر 29 دسمبر 2014 17:16

اوکاڑہ کینٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) شدید دھند کے باعث 20 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ایک مسافر جاں بحق، 40سے زائد مسافر زخمی، بائی پا س پر دلہے کی گاڑی ٹکراگئی ، کئی باراتی زخمی تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ اختر آباد کے قریب شدید دھند کے باعث 20سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں حادثات میں ذوالفقار نامی ایک مسافر موقع پر جابحق ہو گا جبکہ 40سے زائد مسافر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اوکاڑہ سمیت متعدد ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ ڈاکٹر اسلم قائم خانی نے ہسپتال میں ایمرجینسی نافظ کرتے ہوئے ڈاکٹروں ،نرسوں اور پیرا میڈکس سٹاف کو طلب کر لیا اسی دوران حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کو دی جانے والی طبعی امداد کی خود نگرانی کی جبکہ 4زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا،علاوہ زیں اوکا ڑہ بائی پاس پر دلہے کی گاڑی ٹکرا گئی جس کی وجہ سے دلہے سمیت دیگر باراتی زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :