شد ید تر ین دھند میں بھی عوام کی سہولت کے لیے موٹر ویز کو بند نہیں کیا جائے گا‘ ترجمان موٹروے پولیس ،

فو گ لا ئٹس کا استعمال لازمی کر یں ،ر ہیڈ لا ئٹس کو ہمیشہ نیچے لیول پر ر کھیں تیز لا ئٹس دھند میں نظر آنے کی صلا حیت کو متا ثر کر سکتی ہے

پیر 29 دسمبر 2014 17:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) انسپکٹر جنرل مو ٹروے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کی ہدایات پر شد ید تر ین دھند میں بھی عوام کی سہولت کے لیے موٹر ویز کو بند نہیں کیا جائے گا،موٹروے پولیس کی پٹرولنگ گا ڑ یاں ٹریفک کو کا نو ائے کی صورت میں لیکر جاری ر ہی ہیں،آئی جی مو ٹر وے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ اور ڈی آئی جی سنٹر ل زون بشیر احمد میمن کی ہدایات پر نیشنل ہائی ویز اینڈمو ٹرو ے پولیس نے د ھند کے شدید مو سم میں انسانی جان و مال کو درپیش خطرا ت کم کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات اور حفا ظتی تد ابیر مر تب کیے ہیں تاکہ ان پر عمل کر کے محفو ظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے ۔

ان خیالات کا اظہارموٹر وے پولیس کے تر جمان سید عمران احمد شاہ نے میڈ یا ڈپا ر ٹمنٹ کی طر ف سے جاری پریس ر یلیز میں روڈ یو زر کو جاری ہدایات میں کیا ۔

(جاری ہے)

مو ٹر وے پولیس کے تر جمان سید عمران احمد شاہ کے مطا بق خاص طور خراب موسم اور دھند میں اگر سفر کرنا بہت ضروری ہو تو اپنے سفر کو صبح 10:00 بجے سے شام 6:00 کے دوران پیشگی حفاظتی اقدامات کا خیال رکھتے ہوئے کریں۔

اگلی گا ڑ یوں سے محفو ظ درمیانی فا صلہ ر کھیں۔ دھند سے فوری طور پر نکلنے کی جلد بازی نہ کر یں۔گا ڑ یوں کے ونڈ سکر ین پر مو جو د دھند اور نمی دیکھنے کی صلاحیت کو متا ثر کر سکتا ہے اس لیے گا ڑ ی میں مو جود ڈی فورسٹر کو حالات کے مطا بق ایڈ جسٹ کر یں ۔فو گ لا ئٹس کا استعمال لازمی کر یں او ر ہیڈ لا ئٹس کو ہمیشہ نیچے لیول پر ر کھیں تیز لا ئٹس دھند میں نظر آنے کی صلا حیت کو متا ثر کر سکتی ہے ۔ونڈ سکر ین و ائپرز کی سپیڈ کو بھی مناسب سپیڈ پر چلائیں۔تر جمان عمرا ن شا ہ کے مطابق روڈ یوزرز سفرشروع کرنے سے پہلے موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے راہنمائی لے لیں ۔ دوران سفر اچا نک بر یک لگانے سے گر یز کر یں۔محکمہ مو سمیات کے مطا بق شدید دھند کو مو سم مزید کچھ دن جاری ر ہ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :