پاکستان تحریک انصاف کی بہتر کارکردگی کے باعث دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداران ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ،ضیاء اللہ آفریدی
پیر 29 دسمبر 2014 17:07
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیا ت و ضلع پشاور کے میگا پراجیکٹ کے فوکل پرسن ضیاء اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی بہتر کارکردگی اور عوام دوست پالیسوں کے باعث آج دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اپنی اپنی پارٹیوں سے مستغفی ہو کر ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یوسی ۔1پشاور اور سردار احمد جان کالونی میں علیحدہ علیحدہ شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی معروف شخصیت حاجی صاحبزادہ اور قومی وطن پارٹی کے رہنما اور سابقہ کونسلر جان گل آفریدی نے اپنے اپنے خاندانوں اور دوستوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا صوبائی وزیرنے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو اپنی اور پارٹی کی جانب سے شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی شمولیت سے جہاں اُن کی پارٹی مضبوط ہو گی وہاں کے عوام کے مسائل کے جلد حل کرنے میں بھی آسانی ہو گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.