بارہ ربیع الاول کو کراچی، حیدرآباد، سکھر میں موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز

پیر 29 دسمبر 2014 16:58

بارہ ربیع الاول کو کراچی، حیدرآباد، سکھر میں موبائل فون سروس بند کرنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) سندھ پولیس نے بارہ ربیع الاول کو کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز دے دی ، سفارش محکمہ داخلہ سندھ کو جلد ارسال کردی جائیں گی۔ پولیس نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون بند کرنے کے لئے سفارشات تیار کی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کی زیر صدارت سیکورٹی کے لئے اہم اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ، تینوں زونز کے ڈی آئی جیز ، ڈی آئی جی ٹریفک ، ڈی آئی جی سی آئی اے سمیت اعلیٰ افسر شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں بارہ ربیع الاول کو نکالے جانے والے جلوسوں اور اجتماعات کے لئے دی جانے والی سیکورٹی اور ٹریفک روٹس کو حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :