لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیز بلوچ دبئی میں گرفتار

ملزم اغواء برائے تاوان،ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر100 مقدمات میں مطلوب تھا

پیر 29 دسمبر 2014 16:55

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) انٹرپول نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ ملزم عزیز بلوچ کو مسقط سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔عزیز بلوچ100 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیاری گنگ وار کا سرغنہ ملزم عزیز بلوچ کی ایک سال سے تلاش جاری تھی ۔

(جاری ہے)

لیاری میں رینجرز اور حساس اداروں کے آپریشن کے دوران وہ مفرور تھا اور انٹرپول اور سندھ حکومت کی جانب سے اس کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔گزشتہ رات وہ کشتی کے ذریعے مسقط داخل ہوا جہاں سے ایرانی پاسپورٹ پر عبد الغنی کے نام سے براستہ سڑک دبئی جانے کی کوشش کررہا تھا کہ انٹرپول نے اسے گرفتار کر لیا۔عزیز بلوچ اغواء برائے تاوان،ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر 100 مقدمات میں انٹرپول کو مطلوب تھا

متعلقہ عنوان :