فیصل آبادمیں ڈکیتی ، چوری ،راہزنی کی25 وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ،طلائی زیورات،گاڑیوں ،مویشیوں و قیمتی سامان سے محروم

پیر 29 دسمبر 2014 16:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) شہراور گردونواح میں ڈکیتی ، چوری ،راہزنی کی25 وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ،طلائی زیورات،گاڑیوں ،مویشیوں و قیمتی سامان سے محروم ،پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ،تفصیلات کے مطابقصبح سویرے 2مسلح ڈاکو نے نو جوان سے موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے ، تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ گٹ والا پارک کے نزدیک آج صبح دو مسلح ڈاکوؤں نے ایک نو جوان امجد کو روک لیا اور گن پوائنٹ پر اس سے موٹر سائیکل نمبری FDR-7706چھین کر لے گئے ۔

(جاری ہے)

سمن آباد طارق چوک میں عدنان سے دو لاکھ ،سلیمی چوک میں علی اکبر سے ایک لاکھ 75ہزار ،یٰسین آباد گلی نمبر 2میں نوید سے دو ہزار،شوگر موڑ پر اعجاز سے انیس ہزار روپے نقدی چھین لیے گئے ،رشید آباد میں گلفام ،کھرڑیانوالہ میں یونس ،جڑانوالہ روڈ پر طاہر کی دکانوں اور گھروں کا صفایا ہو گیا،چک نمبر 119ج ب میں جاوید کے ڈیرے سے بھینس ،چک نمبر 202ر ۔ ب میں آصف کے بکرے چوری ہوگئے ،لاثانی گارڈن میں سلیم کا کیری ڈبہ چوری ہو گیا،ماموں کانجن سے اشرف ،ڈھڈی والا سے ندیم ،خالدآباد سے منیر اور جھنگ بازار سے شاہد کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔