گیس چوری روکنے کے لئے ایمنسٹی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

گیس کی رقم سے 50 فیصد خزانے میں جمع کرانے والے کیخلاف مقدمات ختم کئے جائیں گے

پیر 29 دسمبر 2014 16:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) وفاقی حکومت گیس چوروں کے لئے بھی ایمنسٹی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سکیم کے تحت کروڑوں روپے گیس چوری کرنے والے طاقتور افراد کو فائدہ ہوگا۔ ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔

(جاری ہے)

29دسمبر 2014ء کو بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ملک میں 75 کروڑ روپے کی گیس چوری کے مقدمات سی این جی مالکان اور صنعتی یونٹ مالکان کے خلاف دائر کئے گئے ہیں لیکن 175 کروڑ روپے میں سے حکومت کو ریکوری صفر فیصد ہوئی ہے ۔

اب حکومت نے گیس چوروں کو نیب آرڈیننس کی پری بارگین شق کے تحت نئی ایمنسٹی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت چوری شدہ گیس کی رقم سے 50 فیصد قومی خزانے میں جمع کرانے والے کے خلاف مقدمات ختم کئے جائیں گے ۔گیس چوری سے مقدمات میں کئی ارکان پارلیمنٹ اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے افراد صحافی ،صنعت کار وغیرہ شامل ہیں ان کی لسٹ قائمہ کمیٹی کے پاس بھی ہے

متعلقہ عنوان :