کراچی کی تاریخی ٹمبر مارکیٹ کا خاکستر ہونا صوبائی حکومت اور اداروں کی نا اہلی کی بدترین مثال ہے۔ رہنما ء عوامی نیشنل پارٹی
پیر 29 دسمبر 2014 16:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ء و سابق صوبائی جنرل سیکرٹری سندھ بشیر جان نے کہا ہے کہ کراچی کی تاریخی ٹمبر مارکیٹ کا خاکستر ہونا صوبائی حکومت اور اداروں کی نا اہلی کی بدترین مثال ہے۔ کراچی دہشت گردی سے انتہائی متاثرہ کن شہر ہے جہاں سیکورٹی کے انتظامات قابل اطمینان نہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو جاری اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو 70فیصد اورسندھ کو90فیصد ریونیو دینے والا کراچی شہر ، بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ عوام کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف عناصر ہیں۔
بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری اور جامعہ کلاتھ مارکیٹ، علی گڑھ مارکیٹ ، بنارس اورنگی مارکیٹ، چاؤلہ مارکیٹ ناظم آباد، بولٹن مارکیٹ سانحات کے اندوہناک واقعات سے کسی نے بھی سبق حاصل نہیں کیا اور تحقیقات سے صرف نظر کیا اور ابھی تک سوگوارن کو انصاف بھی نہیں ملا جبکہ ذمے داران سینکڑوں گھر وخاندانوں کو اجاڑنے کے باوجود آزاد پھر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
ٹمبر مارکیٹ کراچی کی قدیم تاریخی مارکیٹ ہی بلکہ کراچی کی ایک پہچان بھی تھی جو ملک کو کیثر زرمبادلہ دینے کا اہم ادارے کی حیثیت رکھتی تھی۔
سیاسی چپقلشوں کی وجہ سے آج سینکڑوں خاندان اپنی جمع پونچی سے محروم ہوگئے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔بشیر جان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نقصانات کا ازالہ کرکے ٹمبر مارکیٹ کو محفوظ اور سابقہ حالت میں بحال کرایا جائے اور اس بات ک بھی تحقیق کرائی جائے کہ یہ کہیں بھتوں کے لئے علاقوں پر قبضے کی جنگ کانتیجہ تو نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.