یونان کے ساحل پر آتشزدگی کا شکار ہونے والی کشتی سے265 مسافروں کو بچا لیا گیا،اٹلی

پیر 29 دسمبر 2014 16:38

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) اٹلی نے یونان کے ساحل پر کشتی میں آتشزدگی کے باعث پھنسنے والے 265 افراد کو بچا لیا جبکہ دوسو ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی بحری حکام نے بتایا کہ یونان کے ساحل پر آتشزدگی کا شکار ہونے والے نورمان اٹرٹک سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مسافروں کو نکالنے کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 265 سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے جبکہ200 سے زائد لاپتہ ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں اور عملے کی معاونت کے لئے ایک میڈیکل ٹیم اور ایک فلائٹ آپریٹر بھی وہاں موجود ہے

متعلقہ عنوان :