جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو باہمی خدشات کے امور پر آئندہ سال مذاکرات کے آغاز کی پیشکش کر دی

پیر 29 دسمبر 2014 16:38

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو باہمی خدشات کے امور پر آئندہ سال مذاکرات کے آغاز کی پیشکش کی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی اتحادی وزارت کے سربراہ کابل جانی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت کی جانب سے شمالی کوریا کو آئندہ سال جنوری میں باہمی خدشات کے امور پر مذاکرات کے آغاز کی پیشکش کر دی گئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی شمالی کوریا کی جانب سے اس معاملے پر کوئی رد عمل نہیں دکھایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :