کوسوو میں ہٹلر کی موجودگی نے لوگوں کو چونکا دیا

پیر 29 دسمبر 2014 16:37

کوسوو میں ہٹلر کی موجودگی نے لوگوں کو چونکا دیا

کوسوو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)غیر ملکی ادارے کے مطابق کوسوو کا ایک شہری ماضی کے معروف رہنما ایڈولف ہٹلے ک ہم شکل ہے جس بات کا فائدہ اٹھا نا وہ خوب جانتا ہے۔

(جاری ہے)

کہا جاتا ہے کہ کوسوو کا باسی 49 سالہ امین ڈجنوو نامی یہ شخص جرمنی کے مشہور لیڈر ایڈولف ہٹلر جیسا لگتا ہے اور اپنے ساتھ تصویر بنوانے کے شوقین سیاحوں سے 60 پاوٴنڈز وصول کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہٹلر کا ہم شکل یہ شخص ہٹلر کی بائیو گرافی ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے اندر ہٹلر کے کردار کو تلاش کیا ہے اور ہٹلر نے میرے دشمنوں کے خلاف لڑائی کی تھی لہذا میرے دشمن ک دشمن میرا دوست ہے۔