پشاور،حکومت کی بہتر کارکردگی اور عوام دوست پالیسوں کے باعث لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں،ضیاء اللہ

پیر 29 دسمبر 2014 16:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیا ت و ضلع پشاور کے میگا پراجیکٹ کے فوکل پرسن ضیاء اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی بہتر کارکردگی اور عوام دوست پالیسوں کے باعث آج دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یوسی ۔1پشاور اور سردار احمد جان کالونی میں علیحدہ علیحدہ شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی معروف شخصیت حاجی صاحبزادہ اور قومی وطن پارٹی کے رہنما اور سابقہ کونسلر جان گل آفریدی نے اپنے اپنے خاندانوں اور دوستوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا صوبائی وزیرنے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو اپنی اور پارٹی کی جانب سے شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی شمولیت سے جہاں اُن کی پارٹی مضبوط ہو گی وہاں کے عوام کے مسائل کے جلد حل کرنے میں بھی آسانی ہو گی ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا دور ختم ہو چکا ہے اور صوبائی اسمبلی کے ذریعے موئثر قانون سازی کی جارہی ہے جس سے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے اس موقع پر نئے شامل ہونے والے کارکنوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے اور اُنکی زندگیوں میں انقلابی تبدیلی لانے کی طرف کامیابی کے ساتھ گامزن ہے اس لئے اُنہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہو کر عوام کی خدمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :