کراچی پر یس کلب کے ڈیموکریٹس پینل کی فتح صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ،نعمت اللہ خان ،

ایشوز کو غلط انداز میں پیش کرنے کر روش ترک کر نا ہو گی ،حق وصداقت کا پرچم بلند کیا جا ئے ، سابق سٹی ناظم

پیر 29 دسمبر 2014 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے کراچی پریس کلب کے انتخابات 2015 میں ڈیموکریٹس پینل کی شاندارفتح پر نومنتخب عہدید اران کو مبارکباد دی ہے ، پیر کو جاری اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے نومنتخب صدر فاضل جمیلی ،نائب صدرنواب قریشی ،خازن محمد حنیف ،سیکریٹری اے ایچ خانزادہ،جوائنٹ سیکریٹری محمد رضوان بھٹی ،اراکین گورننگ باڈی ،آغاسید کامران علی شاہ ،حنا ماہ گل ،کفیل الدین فیضان ،ایم صدیق چوہدری ،منظور چانڈیو،سجادایچ عباسی اور طارق ابولحسن کو شاندار فتح پر مبارکباد دی اور کہا کہ ڈیموکریٹس پینل کی یہ فتح صحافی برادری کیلئے 2014 اور اس سے قبل کی جانے والی کاوشوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے ،نعمت اللہ خان نے کہا کہ موجودہ دور میڈیا کا دور ہے لیکن اس کا صحیح یاغلط استعمال معاشرے پر گہرے منفی یا مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ،لیکن ہمارے یہاں الیکٹرانک میڈیا پرایشوز کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی روش پڑ گئی ہے جس کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو تے ہیں ،انہوں نے کہا کہ صحافی کو سچائی اور چھوٹ کو میں فرق کرنا ہوگا اورحقیقت کو اس کے اصل رنگ میں پیش کرنا ہو گا ان کی لکھی اور پیش کی گئی ہر بات کی اللہ کے یہاں جواب دہی ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدے اداران اس اسلسلے میں بھی خاطر خواہ کام کریں گے اور حق وسچ کا پرچم بلند کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ آج کے مشکل دورمیں صحافتی پیشے سے منسلک افراد کی فلا ح بہبود کیلئے کام کیا جائے اورانہیں درپیش مسائل حل کیے جائیں ،اس کیلئے کراچی پریس کلب اہم پلیٹ فارم ہے ، نعمت اللہ خان نے توقع ظاہر کی کہ نومنتخب عہدے داران صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :