پشاور، صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے بااختیار احتساب کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،محمودخان
پیر 29 دسمبر 2014 16:27
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ بدعنوانی کے خاتمے اور لٹیروں کا احتساب کرنے کیلئے ایک بااختیار احتساب کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شروع دن سے ہی کرپشن کے مکمل خاتمے کیلئے ا پنے عزم کا اعادہ کیا اور ایسے اقدامات اُٹھائے ہیں کہ جن سے صوبے میں بدعنوانی کی ذرابھر بھی گنجائش نہیں چھوڑی گئی ہے اور صوبے میں شفافیت اور گڈ گورننس کا وجود عمل میں لایا گیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے تحصیل مٹہ ضلع سوات کی یونین کونسلوں سخرہ اور گولری میں شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ نواز ،جے یو آئی اور عوامی ورکر پارٹی کی ممتاز شخصیات شیر عالم ،محمد زاہد ، محمد عمر، فضل محمد ، چمنی گل ، سخی جان، تاج محمد ، شاہ وزیر ، گل افضل ، جان شیر ، مفتاح الدین ،ضیاء الرحمن ،عنایت الرحمن ، ضیاء اللہ ، احسان اللہ ، اور حبیب اللہ نے اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور چےئرمین عمران خان اور صوبائی وزیر محمود خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
-
ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار
-
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ڈی آر ایس پاکستان اور امریکہ مسٹر ٹوڈ شے کی ملاقات
-
زمین کے تنازعہ پر قتل کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ، گندم خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اراکین اسمبلی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی
-
غیرقانونی بھرتی کا ریفرنس،شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہ ہو سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.