بجلی نہیں آتی مگر بل آجاتا ہے ،عوام موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے نالا ں ہیں ‘سجاد بلوچ

گیس نہیں مل رہی جس کی وجہ سے فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں ،لوگوں کو بے روز گار کیا جارہا ہے‘ وفد سے گفتگو

پیر 29 دسمبر 2014 16:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) مسلم لیگ (ق) لیبر ونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام پریشان ہے ، بجلی نہیں آتی مگر بل آجاتا ہے حکومت لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی مہیا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،موجودہ حکومت اپنے انتخابی مہم میں 3 ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے وعدے پورے کرے ۔

(جاری ہے)

ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے جھوٹے وعدے کرکے عوام سے ووٹ لیے مگر اب ملک میں بجلی نہیں مل رہی ، گیس نہیں مل رہی جس کی وجہ سے فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں ،لوگوں کو بے روز گار کیا جارہا ہے ،حکمران اپنی طرز حکمرانی تبدیل کرے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے ۔

سجاد بلوچ نے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں اور چوہدری پرویزا الٰہی کا سنہری دور یاد کررہے ہیں جس میں لوگوں کو روز گار ملتاتھا ملک میں ترقی کا دور دورہ تھااور عوام موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے نالا ں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :