سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کا ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا دورہ

ناقص کارکردگی پر4پٹرولنگ آفیسر،6وارڈنز،2ڈرائیورز سمیت15اہلکاروں کو شوکاز نوٹس

پیر 29 دسمبر 2014 16:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے دورہ کے دوران ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 4پٹرولنگ آفیسرایک لفٹر انچارج 5وارڈنزاور 2ڈرائیورزسمیت15ٹریفک اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دئے۔سی ٹی او نے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کا جائزہ لینے اور رنگدار شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف انسدادی کاروائی کا جائزہ لینے کے لئے سرپرائز وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران مال تھری پر تعینات پٹرولنگ آفیسر اختر کو رانگ پارکنگ کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے پر معطل کردیا ،مال تھری پر ہی پٹرولنگ آفیسر انچارج لفٹر عمران،وارڈنز طیب ،شیر علی،مبشر ڈرائیورغلام مصطفی ،راشد ،کانسٹیبل نذر محمد اور امانت کو شوکاز جاری کر دےئے جبکہ ٹریفک سیکٹر مال ٹو کے وزٹ کے دوران غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر پٹرولنگ آفیسر ندیم ،عمران ،ٹریفک وارڈنز عاصم عاطف ،آفاق اور کانسٹیبل اسدکو بھی ناقص کارکردگی کی بناہ پر شوکاز نوٹس دیئے گئے۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک اہلکار سڑکوں پر عوام کی مدداور خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔