سپریم کورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل منظور قادر کے خلاف مبینہ کرپشن پر درخواست دائر کردی گئی

پیر 29 دسمبر 2014 16:23

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل منظور قادر کے خلاف مبینہ کرپشن پر درخواست دائر ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شہری محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر نے ڈپارٹمنٹ میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور غیر قانونی طور پر اپنے ڈپارٹمنٹ کے معاملات چلا رہے ہیں اور غیر قانونی طور پر اپنی اتھارٹی کو استعمال کرتے ہوئے کے پی ٹی کی زمین کے حوالے سے کسی طور پر بھی لیکن ذاتی فائدہ اٹھاتے ہوئے منظور قادر کاکا اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اربوں روپے کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

درخواست میں وزیر اعلیٰ سندھ ،چیف سیکرٹری سندھ ،سیکرٹری خزانہ ،کمشنر کراچی اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :