پریشانی میں ان سب کے لئے رحمت ہی چھپی تھی

پیر 29 دسمبر 2014 16:20

پریشانی میں ان سب کے لئے رحمت ہی چھپی تھی

کہتے ہیں کہ کل کرے سو آج کر آج کرے سو اب،بہت سے لوگوں کے لئے یہ بات سچی ثابت ہو سکتی ہے لیکن یہاں معاملہ ہی الٹا ہو گیا۔فلائٹ کے لئے دیر سے پہنچنے پر پورے خاندان کی زندگی کی زندگی بچ گئی جن میں 6 بڑے اور 4 بچے شامل ہیں۔کرسٹینا وتی کے مطابق وہ انکی والدہ اور چھوٹے بھائی کی فیملی کو سالِ نو منانے کے لئے سنگا پور جانا تھا اور ان کی سیٹیں اسی بدقسمت فلائٹ QZ8501 پر بک تھیں۔

(جاری ہے)

کرسٹینا وتی کا کہنا ہے کہ 15اور16دسمبر کو ان کر کو ایئر ایشیا سے بہت سی کالز اور عمایل بھی موصول ہوئیں کہ ان کی فلائٹ کا وقت 7:30سے تبدیل کر کے صبح 5:30 بجے کر دیا گیا ہے تاہم وہ لوگ ان سب سے نا آشنا رہے اور اپنے مقررہ وقت پر ہی ائیرپورٹ پہنچے جہاں انہیں بتایا گیا کہ تاخیر کی بدولت وہ جہاز مس کر چکے ہیں۔کرسٹینا وتی کا کہنا تھا کہ پہلے تو انہیں اس بات پر بہت غصہ آیا مگر طیارے کی گمشدگی کے بعد انہوں نے خدا کا شکر ادا کیا اور کہا کہ سنگاپور نا جانے کی پریشانی میں ان سب کے لئے رحمت ہی چھپی تھی،کرسٹینا وتی کا مزید کہنا تھا کہ اب ائیر ایشیا کو اپنے لئے محفوظ نہیں سمجھتیں۔