ملک بھر میں شدید سردی ]میدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار ہے، سکردوکادرجہ حرارت منفی 12ڈگری سینٹی گریڈتک گرگیا،
آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات ، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور اسلام آباد ایئر پورٹ کی پروازوں کے اوقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے
پیر 29 دسمبر 2014 15:39
اسلام آباد /لاہور / فیصل آباد/سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) ملک بھر میں شدید سردی اور میدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار ہے، سکردوکادرجہ حرارت منفی 12ڈگری سینٹی گریڈتک گرگیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
(جاری ہے)
آئندہ چند روز کے دوران رات اور صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، وہاڑی میں شدید دھند کاامکان ہے جبکہ گجرات، راولپنڈی، حافظ آباد ، سرگودھا، خوشاب، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، گھوٹکی اور سکھرمیں بھی دھند برقرار رہنے کاامکان ہے۔
لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور اسلام آباد ایئر پورٹ کی پروازوں کے اوقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہا۔ استور میں درجہ حرارت منفی 9، قلات منفی 8، ہنزہ اور گلگت میں منفی 7سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاراچنار، گوپس اورکوئٹہ منفی 6اور کالام میں درجہ حرارت منفی 4ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.