ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ،دھند نے مختلف شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،

سندھ اور پنجاب میں دھند کے باعث حادثات ،7افراد جاں بحق ،متعددزخمی ہوگئے

پیر 29 دسمبر 2014 15:39

لاہور / رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) ملک میں سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی دھند نے مختلف شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حادثات کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی شاہراؤں پر دھند نے ڈیرا ڈال لیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مختلف حادثات کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

رحیم یار خان کے علاقے ترنڈا سوائے خان کے قریب شدید دھند کے باعث 2بسوں میں تصادم کے باعث 2افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔خوشاب میں شدید دھند کے باعث ٹرک اور ویگن میں تصادم میں 2افراد چل بسے، حادثے میں 6افراد زخمی ہوگئے ،قصور کے علاقے دیپالپور روڈ پر دھند کے باعث مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر میں ایک شخص جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے۔اوکاڑہ کے علاقے رینالہ بائی پاس میں ٹریفک حادثے میں 1شخص جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے تنگوانی کے گاوں نذیر کھوسہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا،دنیا پور میں بھی شدید دھند کے باعث شاہراؤں میں ٹریفک شدید متاثرہے۔

متعلقہ عنوان :