چارسدہ ، فورسزکاسرچ آپریشن ،20 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا

پیر 29 دسمبر 2014 15:37

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) چارسدہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور پولیس نے تحصیل شب قدر کے علاقہ سروکلی میں صبح سویرے سرچ آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا گیاہے۔ حراست میں لئے جانیوالے افرا دسے تفتیش کی جارہی ہے۔