کوئٹہ، سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، پولیو ٹیم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 14 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

پیر 29 دسمبر 2014 15:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر ،پولیو ٹیم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اور 9 غیر ملکیوں سمیت 14 دہشتگرد گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے علاقے حاجی محلہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر اور 9 غیر ملکیوں سمیت 14 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔