عدالت نے نیم مردہ حاملہ خاتون کی قسمت کافیصلہ کر دیا
پیر 29 دسمبر 2014 15:15
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)آئرلینڈ میں مشینوں کے سہارے مصنوعی طور پر زندہ رکھی گئی حاملہ خاتون کے بارے میں عدالت نے فیصلہ سنادیا ہے کہ اسکی مصنوعی زندگی کا اختتام کرکے اسے باقاعدہ طور پر مردہ قرار دے دیا جائے۔ خاتون کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی گئی ہے اور وہ ساڑھے چار ماہ کی حاملہ تھیں۔ دسمبر کے آغاز میں سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا تھا لیکن ان کے پیٹ میں موجود بچے کی زندگی کی خاطر ان کے جسم کو مشینوں کے سہارے زندہ رکھا گیا تھا۔
ڈاکٹروں کو خدشہ تھا کہ اگر انہوں نے مشینیں ہٹادیں تو وہ اسقاطِ حمل کے قانون کے تحت بچے کے قتل کے مرتکب ہوں گے اور اس لئے خاتون کی فیملی کے مطالبے کے باوجود مشینیں نہیں ہٹائی گئی تھیں۔(جاری ہے)
اب ڈبلن ہائی کورٹ نے فیصلہ سنادیا ہے کہ چونکہ میڈیکل ماہرین کے مطابق بچہ حمل کی مدت پوری ہونے تک زندہ نہیں رہ سکتا اس لئے خاتون کی طبی امداد ختم کرکے انہیں باقاعدہ طور پر مردہ قرار دیا جاسکتا ہے۔
ماہرین ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ خاتون کے جسم میں انفیکشن، جراثیم اور زہریلے مادے پیدا ہورہے تھے جن کی وجہ سے بچے کا زندہ سلامت رہنا ممکن نہ تھا۔اسقاط حمل مغرب میں انتہائی متنازعہ مسئلہ بن چکا ہے اورجہاں جدت پسند اس کو درست سمجھتے ہیں وہیں قدامت پسند سے انسانی جان کا قتل قرار دیتے ہیں اور اس تازہ ترین کیس نے ایک دفعہ پھر اس موضوع پر بحث کا آغاز کردیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.