چار سدہ‘ پولیس اور سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن ،40سے زائد مشتبہ افراد گرفتار ،

گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، پولیس کا ضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور مالک مکان کیخلاف بھی کریک ڈاؤن ،درجنوں افراد گرفتار

پیر 29 دسمبر 2014 15:10

چارسدہ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) چار سدہ میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی سرچ آپریشن چالیس سے زائد مشتبہ افراد گرفتار ، گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ، تفیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل جبکہ چار سدہ پولیس نے ضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور مالک مکان کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کرکے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع چار سدہ کے مختلف علاقوں شبقدر سروکئی ، نشہ ، تنگی اور دیگر علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی سرچ آپریشن کے دوران چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا گرفتار افراد میں افغان مہاجرین بھی شامل ہیں جبکہ چار سدہ پولیس نے ضلع چار سدہ کے تینوں تحصیلوں شبقدر ، تنگی اور تحصیل چار سدہ کے مختلف علاقوں میں مالک مکان اور کرایہ داروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرکے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے شبقدر میں ایک ہی پولیس سٹیشن سروکی میں بیس سے زائد افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا ہے جسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے جسے نستہ پولیس سٹیشن کی حدود سے سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے چار افغانیوں سمیت گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :