افغانستان‘ امریکی ڈرون حملوں میں اہم کمانڈر سمیت 4 طالبان ہلاک

پیر 29 دسمبر 2014 15:08

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں اہم کمانڈ سمیت کم از کم چار طالبان ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ صوبہ نورستان کے ضلع وانات ویگال میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں اہم طالبان کمانڈر سید الزام سمیت چار جنجگو ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ افغانستان میں اب تک امریکی ڈرون حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :