فوجی عدالت سے موت کی سزا پانے والے 5مجرموں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی،
مجرما ن فوجی اہلکار نہیں سویلین ہیں فوجی عدالت ان کیخلاف کارروائی نہیں کرسکتی ، درخواست میں موقف
پیر 29 دسمبر 2014 15:08
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) فوجی عدالت سے موت کی سزا پانے والے 5مجرموں نے لاہور ہائی کورٹ سے اپیل مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے ، لئیق سواتی ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی اپیل میں ان مجرموں کو دی گئی سزائے موت کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ احسن عظیم ، عمر ندیم ،عامر یوسف ، آصف ادریس اور کامران اسلم کو فوجی عدالت نے کورٹ مارشل کے بعد سزائے موت سنائی تھی جبکہ ان ملزمان کا موقف ہے کہ وہ فوجی اہلکار نہیں بلکہ سویلین ہیں اس لئے فوجی عدالت ان کیخلاف کارروائی نہیں کرسکتی ۔
سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ان کا موقف تسلیم کرتے ہوئے سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کیلئے حکم امتناعی جاری کیا تھا لیکن حکومت کی طرف سے اپیل پر اگلے ہی روز یہ حکم امتناعی ختم کرتے ہوئے سزائے موت بحال کردی گئی ۔(جاری ہے)
اپیل میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالت سویلین کیخلاف کارروائی نہیں کرسکتی ۔ لاہور ہائی کورٹ کا حکم امتناعی جاری کرنے کا فیصلہ درست تھا جبکہ حکومت کی طرف سے دائر کی گئی اپیل غلط تھی لیکن لاہور ہائی کورٹ نے اسے تسلیم کرلیا ۔ سپریم کورٹ سے ان کی سزا پر نہ صرف عملدرآمد روکنے بلکہ اسے معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ فوجی عدالتوں کی طرف سے دی گئی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کرسکتی ہے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.