چین ‘ زیر تعمیر سکول کی عمارت گرنے سے 10مزدور ہلاک

پیر 29 دسمبر 2014 15:06

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) چین میں ایک زیر تعمیر سکول کی عمارت گرنے سے دس مزدور ہلاک ہوگئے ۔ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ بیجنگ میں واقع تسینگواہائی سکول میں اس وقت پیش آیا جب متعدد مزدور ایک سکول کا جمنازیم تیار کررہے تھے جمنازیم کی عمارت گر گئی حادثے کے نتیجے میں دس مزدور موقع پر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :