سڈنی: ہوبارٹ کشتی ریس میزبان ٹیم سپر میکسی وائلڈ الیون نے جیت لی

امریکی ٹیم معمولی فرق کے ساتھ دوسری نمبر پر رہی

پیر 29 دسمبر 2014 14:58

سڈنی: ہوبارٹ کشتی ریس میزبان ٹیم سپر میکسی وائلڈ الیون نے جیت لی

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء )آسٹریلیا میں ہونے والا بادبانی کشتی کا ایونٹ میزبان ٹیم سپر میکسی وائلڈ الیون نے جیت لیا۔ امریکی ٹیم معمولی فرق کے ساتھ دوسری نمبر پر رہی۔ سڈنی کے ساحل پر نیلگوں پانی میں 70 ویں ہوبارٹ کشتی ریس کا آخری راوٴنڈ ہوا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا ہی کی ٹیم سپر میکسی وائلڈ الیون نے میدان مار لیا۔ سات بار کی چیمپئن ٹیم نے اپنی برتری دکھائی اور کامیابی اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم نے آخری مرحلہ دو دن، دو گھنٹے، تین منٹ اور چھبیس سیکنڈ میں طے کیا۔ امریکی ٹیم معمولی فرق کے ساتھ دوسری نمبر پر رہی۔